عمران خان

وزیر اعظم کا پیٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کے مصنوعی بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران پر وزیراعظم کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر پیٹرول بحران پیدا کیا،

اسٹوریج میں پیٹرول ہونے کے باوجود یکم جون سے پیٹرول کی سپلائی محدود کی گئی۔

تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کے مصنوعی بحران میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ذخیرہ شدہ پیٹرول مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں