فرخ حبیب

وزیر اعظم کاآئندہ دورہ بیجنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے ‘ فرخ حبیب

لاہور (عکس آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ دورہ بیجنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان چین کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں