عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت ہنر مند پروگرام کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں، تعلیمی اداروں ، صنعت میں مضبوط روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا،

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت ہنر مند پروگرام کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہنر مند پروگرام کے پہلے مرحلے میں 70 ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے4 سالہ دورانیہ میں ہنر مند پروگرام پر 30 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سیکھایا جائے گا، ہنر مندپروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ،روبوٹکس، کلاڈ کمپیوٹنگ سیکھایا جائے گا،۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہنر مند جوان پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے شرکاءکو نوجوانوں کیلئے شروع کئے جانے والے مختلف پروگراموں بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو آسانشرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ہند مند بنانے کےلئے پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی پراگرام کا حصہ ہے ۔عثمان ڈار نے کہا کہ آئندہ 4 سال کے لئے 30 ارب روپے محیط ہنر مند نوجوان پروگرام کا اجراءجمعرات کو کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس میں بتایا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کا پہلا مرحلہ20 ماہ پر مشتمل ہو گا اور پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا ہے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سیکھایا جائے گا۔ 50 ہزار نوجوانوں کوجدید علوم آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبوٹکس، کلا و¿ڈ کمپیوٹنگ سیکھائی جائیں گی۔ 50 ہزار نوجوانوں کو رسمی شعبوں میں آٹو مکینک، پلمبر کی تربیت دی جائے گی۔ جبکہ 20 ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں