وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا ،گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا اس حوالے سے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر کابینہ کوبریفنگ دینگے،وزارت خزانہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل پر بریفنگ دے گی،احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ ایجنڈا کے مطابق ایف نائن پارک میں موجود میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی،وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے ،ایمپلائز اولڈ ایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہے ،بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں