لاہور( عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وا مان کی صورتحال بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔ ملاقات میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے کمرشل اور راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت روڈ اکے منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں اپنا موقف پیش کر ے گی ۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔