وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ بدھ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف 3 مئی کو ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔

شہباز شریف نے برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے لندن میں مقیم اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں