عمر سرفراز

وزیراعلی کی ہدایت پر آزادی مارچ کے دوران (ن)لیگ کے ظلم وبربریت پر ٹربیونل قائم کردیا گیا ‘ عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نمائندہ عکس) پنجاب حکومت کے مشیر برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر 25 مئی کے آزادی مارچ کے دوران (ن) لیگ کے ظلم وبربریت پر ٹربیونل قائم کردیا گیا ہے،25 مئی کو فاشسزم کی انتہا کرنے والے کردار جلد گرفت میں آئیں گے،آزادی مارچ کے دوران غنڈہ لیگ نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کھلی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی،سب امور قانون اور انصاف کے دائرے میں رہ کر انجام دئیے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ آڈیو لیکس سے رجیم چینج آپریشن کے سب کردار نتر کر سامنے آرہے ہیں جیسے جیسے آڈیو لیکس آرہی ہیں کرپٹ ٹولہ ذہنی بیماری اور غلاظت سے ایکسپوژڈ ہوتا جا رہا ہے،قوم پہلے بھی رجیم چینج آپریشن کے اغراض و مقاصد جانتی تھی ،آڈیو لیکس نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے،کوئی محب وطن عوام کا درد رکھنے والا اتنا کیسے گرسکتا ہے ،قوم سوال کررہی ہے ۔شریف زرداری خاندان 35 سالوں سے قوم کو ماموں بنا کر اقتدار پر قابض رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ایک اشتہاری منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ اسحاق ڈار کو واپس لا کر سیدھا ملکی خزانے پر بٹھا دیا گیا ہے،ایک بلے سے دودھ کی رکھوالی ممکن نہیں ،سحاق ڈار ارسطو کی نااہلیوں نالائقیوں کی سزا عوام پہلے ہی بھگت رہی ہے،آزاد معاشرے میں چھوٹے چھوٹے سکینڈل پر حکومتیں چلی جاتی ہیں مگر یہاں اتنا بڑا آڈیو سکینڈل آچکا ہے کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کا سچا کھرا محب وطن لیڈر ہے جو مافیا کے ساتھ ٹکر دے کر کھڑا ہے،عوام کی طاقت سے جلد مافیا کے سب بت پاش پاش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں