پرویز الہی

وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8لا کھ روپے مالی امداد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ گھروں، فصلوں او رمویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے ریسکیو 1122کا عملہ پہنچا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیاجائے اور میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچا کی ویکسین بھی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانپ کاٹنےاور ہیضہ سے بچا کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں اور سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیاجائے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز سے ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور ریلیف کی تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں