لاک ڈان کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں آٹے کے مصنوعی بحران کا نوٹس

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں آٹے کے مصنوعی بحران کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات میں ذخیرہ اندوز مافیا سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، صوبے کے عوام کو مقررکردہ قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کا رروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں