سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیرپروٹوکول لاہور کا دورہ، ایس او پیزپرعملدرآمد کا معائنہ

لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا

اچانک دورہ کیا، عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاون، گارڈن ٹاون اور دیگر علاقوں میں کورونا سے بچاو

کے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، دوران ڈیوٹی بعض پولیس اہلکارو ں کی جانب سے ماسک نہ پہننے

پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہری کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں،

ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں