وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

کوئٹہ(عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیر حاضری پر مزید دو خواتین میڈیکل افسران ، دو اسٹاف نرسز کو معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں میں غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان عوام کو طبی سہولیات کا جائزہ لینے مفتی محمود اسپتال کچلاک پہنچے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مفتی محمود اسپتال میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر دو خواتین میڈیکل آفیسرز، دو اسٹاف نرسز کو معطل کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسپتال میں ضرورت سے زائد تعینات فارماسسٹ کو ضلع بدر کرکے دیگر اسپتالوں میں حسب ضرورت تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام غیر حاضر ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں