کامیاب مذاکرات

وزیراعظم کی کامیاب مذاکرات پر شیخ رشید کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی جس میں عمران خان نے کامیاب مذاکرات پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو مذہبی جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔وزیراعظم نے شیخ رشید کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں