عطاء تارڑ

وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی، عطاء تارڑ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی، ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے۔ وہ پیر کو ایوان صدر میں حلف بردار ی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے،

معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ہم اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں