وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ عکس )وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور موثر اقدامات ، رانا ثناءاللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھ کر عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

وزارت داخلہ کے ہنگامی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے عمران خان کی بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں