فرخ حبیب

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا،فرخ حبیب

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پسے ہوئے طبقات کا احساس ہے اسی لئے احساس کیش پروگرام، سالانہ 50ہزاراحساس انڈر گریجوایٹ سکالرشپس، لنگر خانے، پناہی گاہیں ان کی ہدایات پراحساس پروگرام میں 210ارب کو بڑھا کر 260ارب کردیا گیا ہے جو کہ 24فیصد اضافہ ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تنخواہ دار طبقے پر براہ راست بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔

اس کے باوجود صوبوں کو محصولات میں اضافی حصہ دینے کا فیصلہ کیا۔صوبائی شیئر 2704ارب سے بڑھ کر 3412ارب ہوجائے گا،یہ اضافہ25فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول اور شہباز شریف خود بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی کرواتے رہے،انتہائی اہم موقع پر عوام کی بہتری اور ملک کی ترقی کے حوالے سے بجٹ کا ایک لفظ بھی نہیں سنا،اب ہوا میں تیر نہ چلائے بلکہ مزدور،تنخواہ دار طبقہ، صنعت کار ،کسان سب نے اسکو سراہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں