خالد مقبول صدیقی

وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ،خالد مقبول صدیقی

شیخوپورہ(عکس آن لائن)وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے وقت کے ساتھ ساتھ سب بہتر ہو جائے گا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں تعاون ہوناچاہیے آ نے والے دور میں جو تیزی سے آ گے بڑھے گاوہی کامیاب ہوگاہمارا مقصد تعلیم کو پھیلا نا ہے جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہمیں اقوام عالم کے ساتھ چلنے کے لیے سائنس وٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورچائل یونیورسٹی کالاشاہ کاکوکیمپکس میں پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید ترین ریسرچ سینٹر کے کے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب میڈیااور زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفاقی وزیرنے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں تعان ہونا چاہیے لیکن کسی کے غلط کام میں شامل نہیں ہونا چاہیے سندھ حکومت میی پیپلز پارٹی اکثریت ہے لہذا ان کو ہماری ضرورت نہیں ہے پی پی پی کوکراچی کے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے کیونکہ کراچی ٹیکس دینے کے حوالے سے بڑا شہر ہے ہمیں جدید تعلیم کے حوالے سےایمرجنسی نافز کرنے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت کو معثیت بہت بوسیدہ حالت میں ملی وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے پاکستان میں اپنے نوعیت کے اس پہلے جدید ترین ریسرچ سینٹر میں جینز اور ڈی این اے پر تحقیق کرکے دودھ اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور انسانوں وجانوروں میں پیدا ہونیوالی بیماریوں کی تشخیص اور ان کاتدارک بھی ممکن ہوسکے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں