شبلی فراز

وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےمربوط پالیسی پرعمل پیرا،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام سمیت قومی معیشت کی ترقی کے لیے ایک مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور ملکی معیشت پر لاک ڈاؤن کے سنگین منفی اثرات کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ 19 ایک عالمی مسئلہ ہے اور وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ‘دنیا بھر نے سراہا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کرے گی کیونکہ یہ مہلک وائرس کا حل نہیں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اجلاسوں کے دوران تمام فیصلے فریقین کے اتفاق رائے سے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں