وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کوطلب کر لیا،9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی،

وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈا میں شامل ہیں ،وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں