مریم اورنگزیب

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں صرف جھوٹ بولا ہے ، مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں صرف جھوٹ بولا ہے کیونکہ ان کے پاس کورونا سے مقابلے کے لیے اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام تک لینا گوارا نہ کیا، جنہوں نے محنت کر کے سب سے پہلےکورونا کا مقابلہ کیا، عمران صاحب نے ہمیشہ کی طرح قوم سے خطاب میں جھوٹ،جھوٹ اور صرف جھوٹ بولا، عمران صاحب کا قوم کو پیغام گھبرانا نہیں ہے” اس لیے ہے کہ کیونکہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں ہے۔لیگی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے کچھ نہیں بتایاکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کتنا فنڈ مختص کیا ہے، حکومت کی کیا تیاری ہے؟ خطاب نے ثابت کر دیا کہ کورونا سے مقابلے کے لیے آپ کے پاس واقعی کوئی اہلیت اور صلاحیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے، کسی اسپتال میں ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں، مریض بھی دہائیاں دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام تک لینا گوارا نہ کیا، جنہوں نے محنت کر کے سب سے پہلے کورونا کا مقابلہ کیا۔ عمران صاحب قوم کو بتاتے کہ جہانگیر ترین، خسروبختیار نے جو ذخیرہ اندوزی کی ان کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا؟مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 18ماہ سے عوام کو صرف گھبرانا نہیں، گھبرانانہیں کا درس دے کر کاروبار، روٹی، روزگار، آٹا، چینی چھین لی۔ وزیراعظم کا خطاب ثبوت ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی شدت کا اندازہ ہی نہیں اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں