وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کافیصلہ کرلیا

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر رودوبدل کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے اپنی پہلی کابینہ اس وقت تبدیل کی جب اس وقت کی وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرملکی معیشب کی خراب صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام ہوگئے تھے اور اپنے اوپنگ بیٹسمین اسد عمرکو وزارت خزانہ سے ہٹا کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا دیا ۔ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے وزیرعظم کے کابینہ کے اہم رکن عامر کیانی پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوئیں تو وزیراعظم نےعامر کیانی سے استعفے لے لیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر ظفر مرزا کو معاون خصوصی برائے صحت کا قلمبدان سونپ دیا گیا۔۔

وزیراعظم عمران خان نے اپریل دوہزار انیس میں ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیاں کیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو ہٹا کر فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات تعینات کردیا کچھ ہی عرصہ بعد فردوس عاشق اعوان پر کرپشن کے الزامات کی خبریں آئیں تو وزیراعظم عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل ریٹائرد عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اور سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات ونشریات لگادیا وزیراعظم نے دسمبر دوہزار بیس میں ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیاں کیں وزیرریلوے شیخ رشید کو وزارت داخلہ جبکہ وزیرداخلہ سید اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر انسادات منشیات تعینات کردیا ،جبکہ اعظم سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمبدان سونپا گیا،

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلی کیلئے متحرک ہوگئے ہیں انہوں نے اپنی کابینہ کے اہم معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے ہٹادیا جبکہ وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کا ابھی تک کسی کو قلمبدان نہں ملا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آیندہ چند روز میں ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیوں کی خواہش مند ہیں ،سینیٹرشبلی فراز ،عثمان ڈٓار،اور فیصل واوڈا ایک بار پھر وزارت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں