وزیراعظم

وزیراعظم جلد مری میں اہم شخصیت سے ملاقات کریں گے

اسلام اباد(عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر حکومت کو تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں جاری کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں، وزیراعظم جلد مری میں اہم شخصیت سے ملاقات کریں گے، وفاق گلگت بلتستان کی طرح کسی قسم کے نئے سیاسی محاز کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

احتجاج کرنے والوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے بیس کیمپ کے اندر بجلی کے بلوں اور اشیائے خورد و نوش میں قیمتوں اضافے کے حوالے سے مظاہرین پر آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے لاٹھی چار تشدد شیلنگ اور اہم شخصیات کو پابند سلاسل کیے جانے کا انتہائی سختی سے نوٹس لیا ہے ،

اس سلسلے میں وفاقی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کو متنبہ کیا گیا کیا گیا ہے کہ وفاق گلگت بلتستان کے بعد کسی نے سیاسی محاز کا مکمل نہیں ہو سکتا لہذا طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور جلد سے جلد مذاکرات کے بعد گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائےاس سلسلے میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور کابینہ کے اراکین پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ مظائرین کے ساتھ پرامن مذاکرات کریں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم جلد مری میں اہم شخصیت سے ملاقات کریں گے جس میں ازاد کشمیر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے وہ انہیں اعتماد میں لیں گے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ائندہ چند روز میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے گا اور حکومتی وزرا اور ممبران کو اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں