بورس جانسن

وزیراعظم بورس جانسن کی قلیل مدت میں دو کروڑ شہریوں کو ویکسین پہنچانے پر برطانوی ہیلتھ سروس کے کردار کی تعریف

لندن (عکس آن لائن )برطانوی وزارت صحت نے بتایاہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک کی لگ بھگ ایک تہائی آبادی کو کورونا وائرس کا کم ازکم ایک ٹیکہ لگا دیا گیا ہے،اگلے مرحلے میں برطانوی ہیلتھ سروس مارچ سے چالیس برس سے زائد عمر کے شہریوں کو ٹیکے لگانے جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت صحت نے بتایاکہ حالیہ مہینوں میں ملک کی لگ بھگ ایک تہائی آبادی کو کورونا وائرس کا کم ازکم ایک ٹیکہ لگا دیا گیا ہے۔ یوں یورپ کے اندر برطانیہ سب سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگانے والا ملک بن گیا ہے۔کورونا سے بچا کے لیے ویسے ہر شخص کو دو ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔

لیکن برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ ان دو ٹیکوں کے درمیان تین ماہ کا وقفہ دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو تیزی سے کم از کم ایک ٹیکہ ضرور دیا جا سکے۔وزیراعظم بورس جانسن نے قلیل مدت میں دو کروڑ شہریوں کو ویکسین پہنچانے پر برطانوی ہیلتھ سروس کے کردار کی تعریف کی اسے ایک بڑی قومی کامیابی قرار دی ۔ اب ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ جولائی کے آخر تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو کم از کم ایک ٹیکہ ضرور لگا دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں