شہباز شریف اور حمزہ شہباز

وزیراعظم اور وزیراعلی حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ،آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی گئی، وکیل امجد پرویز نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کیں،

وکیل امجد پرویز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے، دونوں رہنماﺅں کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی، شہباز شریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں