صدرمملکت عارف علوی

وزیراعظم اور علمائے کرام اٹھارہ اپریل کو اچھا فیصلہ کریں گے، صدرمملکت عارف علوی

راولپنڈی(عکس آن لائن)صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور علمائے کرام 18اپریل کو اچھا فیصلہ کریں گے۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ علمائے کرام سے مل کر تراویح اور نمازوں سے متعلق اچھافیصلہ کیاجائیگا۔ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا اس لیے حفاظتی اقدامات اپنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات کے مطابق چلنا پڑے گا، فی الحال پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس اندازے سے کم ہیں۔حکومت کی عوام سے اپیل ہے کہ ماسک لگائیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں کیوں کہ حفاظتی اقدمات سے کورونا وائرس روکنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے ہر صوبے میں اعلیٰ معنی لیے جارہے ہیں اور اس کے معیشت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ حکومت کورونا بحران کے دوران غریب عوام کا خیال رکھ رہی ہے اور احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ20لاکھ افراد کو امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں