عثمان بزدار

وزارتیں اورعہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں،کبھی عہدے کی تمنا نہیں رہی, عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ عکس) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزارتیں اورعہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں کبھی عہدے کی تمنا نہیں رہی, وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے اور منظوری کے بعد وزارت اعلی چھوڑ دوں گا ۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہی سب سے اہم ہے، نئے پاکستان کے عزم کی تکمیل میں ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔

مجھے کبھی کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی اور اپنی ذات سے بڑھ کر ملک اور قوم کا مفاد عزیز ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ساڑھے تین سال میں عوامی فلاح و بہبود کے ہزاروں منصوبے شروع کیے اسلامی فلاحی ریاست کے منشور پر عملدرآمد کیا۔ ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی اور ہر ضلعے کو وسائل میں اس کا حق دلوایا۔ انہوں نے اپنے دورمیں منصوبوں کی تفصیل شئیرکرتے ہوئے بتایا کہ 23 نئےاسپتالوں، 21 نئی یونیورسٹیز، 2 نہروں، 4 ڈیمز، 150 سے زائد نئے کالجز، 10 سپیشل اکنامک زونز، ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، 27 ہزاراسکولوں کی اپ گریڈیشن، ہیلتھ کارڈ، E-Governance منصوبے، 36 خدمت مراکز، 79 تحصیل ریسکیو 1122 سنٹرز سمیت ہزاروں تاریخی منصوبوں پر کام شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں