بابراعظم

ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسے کرنی چاہیے،بابراعظم کا اعتراف

احمد آباد (عکس آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسے کرنی چاہیے۔ پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں ہوتی، جو حال میں ہو اس پر توجہ ہے،کوشش ہو گی کہ پاک بھار ت میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں متاثرکن بولنگ کی ورلڈکپ میں ان کی کمی محسوس کریں گے، شاہین آفریدی پر یقین ہے وہ بڑے میچ کا بولر ہے، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہوگئی اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آگیا، پاکستان کو اگر ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے۔

بابراعظم نے کہاکہ ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسے کرنی چاہیے، بیٹرکی حیثیت سے بھارت کے بولرز کو اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں،(آج) ہفتہ کو میچ کا رزلٹ کیا ہوتا ہے اس کا نہیں معلوم، ہم پر اعتماد ہیں لیکن کبھی نہیں سوچا کہ بھارت کے خلاف میچ کی وجہ سے کپتانی چلے گی، مجھے ایک میچ کیلئے کپتانی نہیں ملی، قسمت میں ہوگا تو میں کپتانی کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پربڑیاسٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی فینزکی سپورٹ ملے گی، بولرز کے پاس مارجن کم ہے، بولرزکو کہا ہے لینتھ پرقابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کیلئے پلان کرتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہم نے بھارت کو ہرایاہے ایسا نہیں کہ یہاں ہم نہیں ہراسکتے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں