عبدالرزاق

ورلڈکپ سکواڈ میں تجربے کی بنیاد پر آل راﺅنڈر کیلئے فہیم اشرف کا نام زیادہ بہتر ہے:عبدالرزاق

لاہور(عکس آن لائن) بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023ئ کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے سکواڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم انتخاب کے لئے آل راﺅنڈرز کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر عبدالرزاق کہا کہ اگر ورلڈکپ اسکواڈ میں تجربے کی بنیاد پر آل راﺅنڈر کا انتخاب کروں تو فہیم اشرف کا نام زیادہ بہتر ہے، محمد وسیم ابھی نوجوان ہیں جبکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کو ابھی ڈومیسٹک میں مواقع دینے کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے انہیں بہت جلدی قومی ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا، ٹیم میں بھی انہیں چند میچز کھیلنے کو ملتے ہیں اس کے بعد دوبارہ انہیں آرام کروادیا جاتا ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے کھیلیں جبکہ انفرادی اہداف کو نظر انداز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں