ملائیشین وزیراعظم

وحشیانہ جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہئے، مہاتیر محمد

کوالالمپور(عکس آن لائن)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے وحشیانہ جرائم کے ارتکاب پر صہیونی ریاست کو عدالت کے کٹہرے میں لانا جانا چاہیے۔ اپنے بیان میں مہاتیر محمد نیکہا کہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام، ان کی اراضی اور املاک پر قبضے اور فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری جنگی جرائم ہیں اور ان کی عالمی سطح پر تحقیقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست نے انسانی امداد کے لیے جانے والے ایک بحری امدادی جہاز کو قبضے میں لے کر عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ اس جہاز پر عالمی کارکنوں سمیت ملائیشیا کے امدادی کارکن بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مسلح حالت میں ہمارے امدادی جہاز کو یرغمال بنایا اور بندوق کی نوک پر اپنی بندرگاہ لے گئے۔

ہمیں نہیں پتا کہ وہ امداد غزہ کے محصورین تک پہنچائی گئی یا نہیں۔مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بین الاقوامی برادری نہ صرف خاموش تماشائی ہے بلکہ اس نے اپنی آنکھیں اور کان بھی بند کررکھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں