شیخ رشید

ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(عکس آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قانون نواز شریف کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا،انتظار کریں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ (ن )لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنر شپ ٹوٹ سکتی ہے،موڈیز نے پانچ اور بینکوں کی ریٹنگ کم کردی ہے،حالات خراب ہوئے تو سیاست اور سیاست دان نرغے میں آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں