پنجاب بجٹ

ن لیگ نے پنجاب بجٹ مسترد کردیا، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے بجٹ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی،قرارداد حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں بھی امیر اور سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے،مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہورہی ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےاورمزدور کی اجرت کم ازکم تیس ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔

دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لاہوریوں اور پوری قوم کے بارے میں نازیبا بیان کے خلاف ایک اور قرارداد جمع کرائی گئی۔یہ قرارداد بھی نون لیگی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے جمع کرائی، جس میں کہا کہ صوبائی وزیر صحت نے لاہوریوں اور پوری پاکستانی قوم نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

قرا داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یاسمین راشد پوری پاکستانی قوم اور لاہور میں بسنے والے لاہوریوں سے معافی مانگتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لیں،اور ان سے وزارت صحت کا قلمدان واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں