ہمایوں اختر خان

(ن) لیگ نے اپنے دور میں جو ترقی دکھائی قوم کو اس کی بہت بڑی قیمت چکائی، ہمایوں اختر خان

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے،

کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گائیڈ لائنز کے مطابق متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں .

جس کے مثبت نتائج برآمد ہوںگے ،نائن الیون کے بعد دہشتگردی بڑھی ہے.

اورامریکہ کا افغانستان میں آنا بہت بڑی سیاست اور گریٹ گیم تھی لیکن خوشی ہے کہ پاکستان اس چکر سے باہر نکل آیا ہے ،

مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں جو ترقی دکھائی پاکستانی قوم کو اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کامیاب رہی ہے ،

گزشتہ حکومت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور ایران پاکستان سے بات نہیں کرتے تھے،

لیکن وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے خارجہ پالیسی کی سمت تبدیل کی،

اور آج تمام ممالک نہ صرف پاکستان سے بات کر رہے ہیں،

بلکہ دوست ممالک نے پاکستان کو 8ارب ڈالر کے آسان شرائط پر قرضے بھی دئیے ہیں ،

پاکستان بھی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن رہ چکا ہے،

اس لئے بھارت کے غیر مستقل رکن بننے کو خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان غیر معمولی بحران سے دوچار ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی لندن

اور پاکستان میں بیٹھی قیادت کی جانب سے کوئی مثبت تجویز نہیں دی گئی ،

مسلم لیگ (ن) میں اس وقت کئی گروپ بن چکے ہیں ، اگر کسی نے (ن) لیگ کی قیادت سے ہاتھ نہیں ملایا ،

اور ان کی طرف مسکرا کر نہیں دیکھا تو کیا پاکستان کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں