امانت چن

نیک نیتی، لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ،مزاحیہ چٹکلوں کیساتھ جسمانی حرکات میری پہچان بن چکا ‘ امانت چن

لاہور( عکس آن لائن) سینئر نامور کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ نیک نیتی اور لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ہوتی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امانت چن نے کہا کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ جسمانی حرکات میری پہچان بن چکا ہے اور میرے پرستار اسے بہت پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو دوسرے کیلئے خوشی کا باعث بننا چاہیے اور یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے.

اورمیرا دعویٰ ہے کہ کسی بھی شعبے سے وابستہ شخص اس فارمولے کو اپنا لے وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اداکارائوں کی طرح مرد فنکار نمبروں کی دوڑ میں نہیں پڑتے لیکن ایک ہی پروفیشن ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے بہتر کام کرنے کی جستجو ضرور ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں