قومی کرکٹ ٹیم

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی،اعلان کردہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد شامل ہونگے ،خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہونگے ،قومی کرکٹ ٹیم کا اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (ٹیم منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، وقار یونس (باؤلنگ کوچ) ، یونس خان (بیٹنگ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ابراہیم بادیس (ٹیم میڈیا اینڈ سوشل میڈیا منیجر)، ملنگ علی (ٹیم مساجر) ، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر) ، طلحہ اعجاز بٹ (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر) اور یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں