وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈرواں ہفتے لاک ڈاون میں نرمی کرے گا،وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن

ویلنگٹن(عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے 26مارچ کو ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاون کر دیا تھا تاہم اب اس لاک ڈاون میں نرمی کی جارہی ہے ۔

برطانوی ذارئع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آفس ، سکول ، ریستوران ، بشمول ٹیک آف اور ڈلیوری سروسز بند کرنے کے ساتھ اس وبائی بیماری کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، تاہم اب اس وبائی مرض کی رفتار کم ہونے پر اس میں نرمی کی جارہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی رفتار ست ہونے پر لاک ڈاون میں نرمی کی جارہی ہے اور تقریبا 400,000افراد کام پر واپس آجائیں گے ، لیکن دکانوں اور ریستوراں بند رہیں گے کیونکہ متعدد معاشرتی پابندیاں برقرار ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہری ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پہلی بارراوں ہفتے ماہی گیری ، سرفنگ ، شکار اور پیدل سفر کر سکیں گے۔ نیوزی لینڈ میں کووڈ-19 کے 1,122 کیسزز رپورٹ ہوئے ہیں اور 19 اموات واقع ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں