نیشنل بینک

نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے مین برانچ،راولپنڈی میں اعتماد اسلامی بینکاری سہولت کا آغاز

کراچی (عکس آن لائن) راولپنڈی کی مین برانچ میں اعتماد اسلامی بینکاری ونڈو کا افتتاح گل بہار خان, ای وی پی/جنرل منیجر اسلام آباد کلسٹر اور ثاقب حیدر لون, ریجینل ہیڈ, اے آئی بی آرـایف ای ڈی سی نے زاہدہ حمید, ریجنل ہیڈ راولپنڈی, ماہم طارق ایس وی پی /چیف برانچ منیجر مین برانچ راولپنڈی اور محمد فرحان, پراجیکٹ کوارڈینیٹر آئی بی ڈبلیو اے آئی آرـ ایف ای ڈی سی اسلام آبار کے ہمراہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں این بی پی اعتمار اسلامی بینکنگ گروپ کے دیگر ایگزیکٹوز, راولپنڈی اسلام آباد کی ریجنل ٹیم اور بینک کے دیگر ایگزیکٹوز نے بھی شرکت کی۔اسلامی بینکاری ونڈو کے آٍغاز سے این بی پی انڈسٹری میں اسلامی بینکنگ کے سرکردہ بینک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بناتے ہوئے صارفین کو خصوصی مالی خدمات فراہم کر سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں