مریم اورنگزیب

نیب کا ادارہ بند کیا جائے چئیرمین نیب استعفی دیں ، ترجمان مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کا ادارہ بند کرنے اور چئیرمین

کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود نیب اور چئیرمین کا بدستور برقرار

رہنا ہٹ دھرمی اور لاقانونیت ہے شہبازشریف جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات کے باوجود قانون کا سامنا کررہے ہیں.

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن

کا الزام تک نہیں لگا سکا ایک روپے کی کرپشن ملی، نہ الزام لگ سکا، پھر بھی نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا

کرر ہے ہیں اربوں روپے قوم کے بچانے والے نیب کی چیرہ دستیوں کا شکار ہیں، چور حکومت میں دندنا رہے ہیں.

جنہوں نے کھربوں کے شفاف منصوبے لگائے، نیب نیازی انتقام کا نشانہ ہیں، بی آرٹی پر آنکھیں بند ہیں .

شہبازشریف کینسر کا سامنا کرنے، قوت مدافعت کم ہونے کے باجود عدالت جاتے ہیں، عمران صاحب فارن فنڈنگ

میں پیش نہیں ہوتے ،شہبازشریف سیاسی انتقام کے باوجود قانون کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں، عمران صاحب 23

خفیہ بنک اکاونٹس میں پیش نہیں ہوسکتے؟عمران صاحب سارے ملک کی چینی چوری کر کے انکوائری کمیشن

میں پیش نہیں ہو سکتے، عمران صاحب مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس میں پیش نہیں ہو سکتے پاکستان کے عوام

سب جانتی اور دیکھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں