درخواست ضمانت

نیب نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(عکس آن لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم واز کو چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کیلئے متعدد مرتبہ طلب کیا ،مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔ مریم نواز ریاست مخالف پراپیگنڈا میں بھی مصروف ہیں۔استدعا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں