رانا ثنااللہ

نیب نے رانا ثنااللہ کی عبوری درخواست ضمانت کا کیس مقرر کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور( عکس آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب)نے رانا ثنااللہ کی عبوری درخواست ضمانت کا کیس مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

رانا ثنااللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں ۔رانا ثنااللہ کو گزشتہ برس مارچ میں عبوری ضمانت دی گئی تھی ۔بنچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا ۔نیب کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ،رانا ثنااللہ کے کیس میں فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے ۔

نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں،نوٹس ملنے پر رانا ثنااللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں