فاروق ایچ نائیک

نیب قانون کے زریعے کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے، فاروق ایچ نائیک

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نیب قانون کے زریعے کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عارف علوی کسی سیاسی جماعت کے صدر نہیں بلکہ وہ ریاست پاکستان کے صدر ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹ کے فیصلوں کو اہمیت دینی چاہیے، پارلیمنٹ نے دوبارہ بل منظور کیے تو صدر پاکستان کے پاس دس روز کا وقت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب اور الیکشن ریفامرز بلز پیش ہوں گے اور صدر پاکستان دوبارہ ان بلوں کی منظوری نہیں دیں گےے تب بھی یہ ہر صورت قانون بن جائیں گے۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے نیب پولٹیکل انجئیرنگ کے لیے استعمال ہوا، نیب قانون کے زریعے کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 جون کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے، سیاستدانوں کو ریلیف ملنے کی بات نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 99کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ نے نیب کے قانون میں تبدیلی کی کیونکہ 99 کے نیب کے قانون کو کالا قانون کہا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں