شاہد خاقان

نیب سے سب سے زیادہ تنگ خود حکومت ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سے سب سے زیادہ تنگ آج خود حکومت ہے، ہم نے نیب ترامیم حکومت کو بھجوا رکھی ہیں، حکومت طرح طرح کے بہانے کرتی رہی ہے،نیب نے ملک کو تباہ کر دیا ہے،

یہاں فیس دیکھے جاتے ہیں کیس نہیں،اب حکومتی چہرے بھی جلد یہاں نظر آئیں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہی جعلی ہے، حکومت چل نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ نیب قوانین میں ترامیم کرلیں، ہم نے نیب ترامیم حکومت کو بھجوا رکھی ہیں، حکومت طرح طرح کے بہانے کرتی رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں اب تک نہیں معلوم کہ ہمارے خلاف کیس کیا ہے، یہاں فیس دیکھے جاتے ہیں کیس نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب فیس بدل رہے ہیں، کیس تو یہاں ہے نہیں، اب حکومتی چہرے بھی جلد یہاں نظر آئیں گے،

ایل این جی کیس کو 2 سال گزر گئے لیکن نیب کیس نہیں بنا سکا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم حاضر ہیں بھگتنے کے لیے لیکن یہ نہیں بھگت سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، کورونا کا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں سے لڑنے میں مصروف ہے، ملک کو اکٹھا کرنا وزیرِ اعظم عمران خان کا کام تھا لیکن انہوں نے تقسیم کر کے رکھ دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے اندر کوئی اختلاف نہیں، البتہ اختلافِ رائے ضرور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا بیرون ملک جانا انکا حق ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں