نگران وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)پیر کو ہوگا ،اجلاس میں معاشی و سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائیگی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی۔اجلاس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشن سے کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں آئی ایم ایف سے نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ ہو گی جبکہ ملک میں امن وامان کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں