انیق احمد

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے حاجی کیمپ کراچی میں حجاج کی سہولت کے اقدامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے حاجی کیمپ کراچی میں حجاج کی سہولت کے لئے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔

بدھ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، 50 سال بعد حاجی کیمپ میں رنگ و روغن کا کام کیا جا رہا ہے، تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حج کو مزید آسان بنایا جائے، سپانسرشپ حج سکیم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو نہ صرف کم خرچ پر معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ڈالرز میں ادائیگی سے ریاست کو بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریگولر حج سکیم میں 70 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جمعرات کو حج قرعہ اندازی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں