نگران وزیر اعلی پنجاب

نگران وزیر اعلی پنجاب کا شاہدرہ فلائی اوور کا دورہ ،منصوبے کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(عکس آن لائن)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کو ہر صورت اگلے ماہ کے وسط میں مکمل ہونا چاہیے،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی گئیں ،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا،

دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا تقریبا 88فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور سے شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا، شاہدرہ چوک فلائی اوور سے یومیہ 3لاکھ گاڑیوں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں