نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم نے 5روزہ قومی انسداد پولیومہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مستقبل کے بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہمارادینی اور قومی فریضہ ہے، ملک بھر میں انسدادپولیو مہم میں 4کروڑ41لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی،ساڑھے تین لاکھ پولیو ورکرز ملک بھر میں فرائض انجام دیں گے،ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

پیر کے روزاسلام آباد میں انسدادپولیو مہم کے آغاز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،نگران وزیراعظم نے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ قطرے پلائے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا،تقریب میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے جس کا مقصد پاکستان میں مستقبل کے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادپولیو مہم میں 4کروڑ41لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی،بچوں کو قطرے پلا کر 5روزہ قومی انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہمارادینی اور قومی فریضہ ہے،علمائے کرام اور مکاتب فکر سے گزارش ہے کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،انسدادپولیو مہم میں ہماری معاونت کریں،ساڑھے تین لاکھ پولیو ورکرز ملک بھر میں فرائض انجام دیں گے،ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،انسداد پولیو مہم کیلئے سب کو ذمہ داری نبھانا ہوگی،انشاءاللہ پولیو کے خلاف ہم یہ جنگ ضرورجیتیں گے،پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی پارٹنر کے ساتھ ملکر لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں