اغواء

نوشہرہ ورکاں : اغواءبرائےتاوان کا ڈراپ سین، مغوی نے گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کے لئے اغواءکا جھوٹا ڈرامہ رچایا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) تاوان کے لئے اغواءکا ڈراپ سین، مغوی نے گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کے لئے اغواءکا جھوٹا ڈرامہ رچایا، ملزم گرفتار پولیس ذرائع مطابق نواحی قصبہ نوکھر کے رانا ٹاون کے رہائشی عبدالرشید مٹو نے تھانہ کوٹ لدھا میں رپٹ درج کروائی کہ اس کا بیٹا محمد نواز جو ڈھلو توڑی پریس پر کام کرتا ہے

اس نے فون کر کے بتایا کہ مجھے پٹھانوں نے اغواءکر لیا ہے ان کے کہنے پر ہی میں اپنے فون سے بات کر رہا ہوں اغواءکاروں نے میری رہائی کے بدلے 80 لاکھ کا تاوان مانگا ہے ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں چوہدری خالد اسلم کی زیر نگرانی مقامی پولیس نے سائنٹیفک بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے مغوی محمد نواز کو علی پور چھٹہ کی مسجد سے برآمد کر لیا تو انکشاف ہوا کہ مغوی نے گھر والوں سے کاروبار کرنے کے لئے پیسے مانگے تھے جن کے انکار پر اس نے گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کے لئے اپنے اغواءکا خودساختہ ڈرامہ رچایا ہے

ڈی ایس پی چوہدری خالد اسلم جھٹول نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا ملزم سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں