نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں: اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پرنواحی گاوں کوٹ کیشو میں سرکاری راستہ واگزار کروا دیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کے حکم پر نائب تحصیلدار ہمایوں خالد نے کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاوں کوٹ کیشو میں سرکاری راستہ واگزار کروا دیا جس پر گاوں کے ہی ارشد، رفاقت وغیرہ نے قبضہ کر رکھا تھا جس کے باعث لوگوں کو وہاں سے گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا

دوسری طرف مجوچک کے قریب شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کی تعمیر پر مقامی افراد اور ٹھکیدار کے درمیان تنازعہ تھا جسے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی ہدائت پر نائب تحصیلدار رانا محمد صفدر نے موقع پر پہنچ کر تنازعہ کو بااحسن طریقے سے حل کروا دیا اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں روکاوٹ ناقابل برداشت ہیں ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں