نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں:عیدالفطر کے موقع پر گوشت سفید پوش طبقہ کی پہنچ سے دور رہا، مٹن 1300 بیف 600 روپے فروخت ہوتا رہا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) عیدالفطر کے موقع پر گوشت سفید پوش طبقہ کی پہنچ سے دور رہا سٹی اور گردونواح کے دیہات میں مٹن 1300 روپے بیف 600 روپے اور چکن 500 روپے فروخت ہوتا رہا

اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے طارق غوث سکنہ خان مسلمان امجد ندیم سکنہ جاگووالہ آصف بشیر، عامر بشیر گلزار ساکنان نوشہرہ ورکاں سمیت دس قصابوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور ان کے خلاف تھانہ نوشہرہ ورکاں فوجداری مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں