نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں:آتش بازی کا سامان تیار کرتے بارود دھماکہ باپ بیٹا جھلس گئے، گھر کی چھت اڑ گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) آتش بازی کا سامان تیار کرتے بارود دھماکہ باپ بیٹا جھلس گئے گھر کی چھت اڑ گئی اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا

تفصیلات کے مطابق سٹی نوشہرہ ورکاں کے گنجان آباد علاقے شمعون چوک واقع سجاد مسیح اپنے گھر میں آتش بازی کا سامان تیار کر رہا تھا کہ اچانک بارود دھماکے پھٹ گیا جس سے ساٹھ سالہ سجاد مسیح اور اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا یاہو مسیح شدید جھلس گئے دھماکے کی شدت سے گھر کی چھت گر گئی اور سامان کو آگ لگ گئی

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا اور گھریلو سامان کو لگی آگ کو بجھایا جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ اس محلہ میں پہلے بھی آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے متعدد بار بارود پھٹنے سے قیمتی جانیں ضائع ہونے کے ساتھ کئی افراد معذور بھی ہو چکے ہیں مگر وہاں آج بھی دھڑلے سے آتش بازی کا سامان تیار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں