عائشہ فاروقی

نور ولی محسود کا نام یو این پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے، پاکستان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ نور ولی محسود کا نام یو این پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا

خوش آئند اقدام ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد

کیے جانے کے معاملے پر دفتر خارجہ نے کہاکہ نور ولی محسود کا نام یو این پابندیوں کی فہرست میں شامل

کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی پابندیوں اور

قراردادوں پر من و عن عمل کر رہا ہے، امید ہے دنیا کے باقی ممالک بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر

عمل کریں گے۔ترجمان کے مطابق ٹی ٹی پی پہلے ہی ہی اقوام متحدہ کی کالعدم تنظیم قرار دے چکی ہے،

ٹی ٹی پی پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں کی ذمہ دار ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹی پی

کو جامع سیکورٹی حکمت عملی کے باعث شکست فاش دی، ٹی ٹی پی پاکستان سے باہر رہ کر تیسرے

ملک کے سہولت کاروں کی مدد سے دہشتگردی میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان دہشتگردی،

مالی معاونت ،منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے خلاف جنگ لڑتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں