نور بخاری

نور بخاری کاماضی میں اپنے قتل کی سازش کیے جانے کا انکشاف

لاہور( این این آئی)مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی نور بخاری نے ماضی میں اپنے قتل کی سازش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ پیشہ ورانہ حسد کا شکار رہ چکی ہوں، ایک بار شوٹنگ کے دوران مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، کسی نے شوٹنگ کے دوران مجھ پر لائٹس پھینکنے کے لیے عملے کے ایک فرد کو رقم ادا کی تھی،

جیسے ہی مجھ پر لائٹیں گریں والد صاحب نے بچا لیا کیونکہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے اور ایسے واقعات کے بارے میں جانتے تھے۔نور نے کہا کہ میری زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور میں ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہوں لہٰذااب میں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نور بخاری نے 2017 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب کسی ٹی شو یا فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں